سیاسی جماعتوں سے مایوس نوجوان جماعت اسلامی میں شامل ہوں، ڈاکٹرطارق سلیم 

1581

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں سے مایوس نوجوانوں کوجماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔

صوبائی سیکرٹریٹ میں امرائے اضلاع و سیکرٹریز کے پلاننگ و جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ اور سابق حکمرانوں نے نوجوانوں کی امیدوں کا خون کیا، اقتدارکے لیے سیڑھی بناکربے یارومدگارچھوڑ دینا کرپٹ اشرافیہ کا کھیل ہے۔ نیاپاکستان اور ایشین ٹائیگرکے نعرے لگا کرپاکستان کی معیشت سے کھلواڑ کیاگیا۔

انہوں نے ہا کہ لوٹ مار اور قومی اداروں کو تباہ کرکے عالمی ایجنڈے کے تحت نجکاری کی راہ ہموارکی جارہی ہے۔ہرسطح کے ذمہ داران وکارکنان خوشحال پاکستان دستک مہم کوتیزترکریں اور عوام تک پہنچیں۔ قائدبلوچستان مولاناہدایت الرحمن بلوچ کی رہائی کا فیصلہ خوش آئندہے۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امرائے صوبہ ڈاکٹر مبشر احمد صدیقی،قاضی محمدجمیل،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمدعثمان آکاش،عبدالوہاب خان نیازی،اویس اسلم مرزا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت صوبے بھرسے ذمے داران شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیاسی وتنظیمی صورتحال کاجائز ہ لے کرآئندہ کی پلاننگ کی گئی۔اضلاع کے فوکل پرسنزنے خوشحال پاکستان دستک مہم کے رپورٹ پیش کی۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ پنجا ب کے عوام شریف برادران،پرویزالہی،عثمان بزدارجیسے نااہلوں کے ہاتھوں یرغمال بنے رہے۔ وسائل سے مالامال زرعی صوبے میں گندم اور آٹے کا بدترین پیداکیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کرپشن،چوربازاری اور امن وامان کی بدترین صورتحال نااہل ٹولے کے تحفے ہیں۔چوروں اور ڈاکوؤں کوباربارآزمایا گیا اب قوم کے پا س جماعت اسلامی کے سواکوئی آپشن نہیں۔ صوبے بھرمیں قومی وصوبائی امیدواران عوام کے سامنے پیش کردیے۔ ترازو قوم کی امیدہے۔اقبال خان نے کہاکہ کارکنا ن کوتخریب کاری میں استعمال کرکے لاتعلقی کااعلان کرنے والے ماسٹرمائنڈاور سہولت کاروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانا ناگزیرہے۔ سیاسی جماعتوں اوردہشتگرد جماعتوں میں فرق ہوتا ہے،قومی اور عوامی املاک جلانے والوں کوآئین کے تحت سزائیں دیناانتقام نہیں۔