مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 24 مسافر ہلاک، 12 زخمی

734

لساکا:زیمبیا میں دینی تقریب  کے لئے عازمِ سفر مسافروں کی بس ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی،حادثے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

اطلاع کے مطابق زیمبیا کے سیاوونگا قصبے میں ایک کلیسا میں متوقع دینی تقریب  میں شرکت کے لئے عازمِ سفر مسافروں کی بس ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 24 افراد ہلاک اور بس ڈرائیور سمیت 12 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ملک میں خراب سڑکوں اور غیر محتاط ڈرائیونگ کی وجہ سے ایک تواتر سے ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔