سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد گرفتار

335

لاہور:دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرنوالہ میں کی گئی۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے جن سے بارودی مواد اور  خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ 

دہشت گردوں کی شناخت سلمان، شیر زمان، ملک اسرار اور شیر خان کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔رواں ہفتے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔