ہوشاب ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی،کالعدم بی ایل اے کا سرغنہ ہلاک

348

ہوشاب:ضلع کیچ کےعلاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اہم دہشت گرد عصمی عرف وفا کو بھی ہلاک کر دیا گیا،12 اور 13 مئی کو شمالی بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ 

دوران آپریشن مارے جانے والے 6 دہشت گردوں میں کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا اہم سرغنہ عصمی عرف وفا بھی شامل ہے۔ عصمی عرف وفا سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف کاروائیوں، بھتہ خوری، قتل و غارت اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا۔

ہلاک دہشتگرد نے اپریل 2019 میں مسافروں سے بھری بس پر بوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان کیا تھا۔ جون 2021 میں ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ جبکہ نومبر میں ہوشاب ہی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کا بھی حصہ بنا۔

مئی 2022 میں بھی عصمی عرف وفا نے ہوشاب میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ افواج پاکستان عوام کی مدد سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔