نااہل و ناکام حکمرانوں نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا، عبدالحق ہاشمی

533
ruling class

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نااہل ناکام حکمرانوں مقتدرقوتوں نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے عوام بدحال وپریشان ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے،مہنگائی میں غربت ،بدعنوانی لوٹ مار میں عملی کمی کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے ۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کی آسانی وسہولت دی جائیں ایرانی پٹرول مہنگائی کرنے والے بھی چیک پوسٹوں وبارڈر پر بھتہ لینے والے ہیں سیکورٹی فورسزکسٹم حکام میں اخلاص ونیک نیتی ہوتی توبلوچستان کے عوام کی پریشانی میں کمی آتی یہ سب مافیازکیساتھ ملے ہوئے ہیں اور عوام کی حالت بدلنے کے بجائے مافیازکیساتھ ملکر بھتہ خوری وغنڈہ ٹیکس کے ذریعے مال بنانے میں مصروف ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والی اے پی ڈی ایم کووزاتوں نے خاموش کرکے مہنگائی بدعنوانی میں بدترین اضافے کی راہ ہموار کی آج بھی صرف جماعت اسلامی اپوزیشن اورمہنگائی،بدعنوانی اور نااہلی کی خلاف میدان عمل میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں ،ناجائزمنافع خوروں ،لٹیروں کے خلاف کاروائی کرنے والاکوئی نہیں ۔کسٹم حکام بعض اوقات لاکھوں کروڑوں کی چینی آٹا برآمد تو کرلیتے ہیں مگر نہ اسمگلنگ میں کمی آتی نہ ذخیرہ اندوزی ،نہ مصنوعی مہنگائی میں کمی آرہی ہے یہ سب مافیازاور آپس میں ملے ہوئے ہیں۔حکومتی سستاآٹاراشن تقسیم کرنے کے میں کروڑوں کی بدعنوانی اور حکومتی سطح پرہر پراجیکٹس میں شفافیت کا فقدان لمحہ فکریہ ہے ۔