سپریم کورٹ کا 14 مئی کو الیکشن کا حکم برقرار ہے، حکم نامہ جاری

424
Supreme Court

سپریم کورٹ نے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے سے متعلق کیس میں اپنا  حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے 27 اپریل کی سماعت میں ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے حوالے سے اپنا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی۔

عدالتی حکم نامے میں وضاحت کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم اپنی جگہ برقرار ہے ۔ عدالت معاہدے کے لیے سیاسی جماعتوں کی رضا کارانہ کوشش کو سراہتی ہے۔