پاکستانی فوج دہشتگردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے، وزیر اعظم

280
tendencies

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے،خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 6جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہباز شریف نے شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے، پوری قوم سیکیورٹی فورسزکیساتھ کھڑی ہے، شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔