حکومت پنک نمک کے جی آئی ٹیگ رجسٹریشن کی کوششیں تیز کرے، ایس ایم اے پی

518

کراچی:سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے چیئرمین اسماعیل ستار نے باسمتی چاول کی طرح پنک نمک کو جیوگرافیکل انڈیکشن( جی آئی) ٹیگ پروکٹ کے طور پر انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ذریعے رجسٹرڈ کروانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

چیئرمین  ایس ایم اے پی نے منرلز ٹو کیمیکلز ویلیو ایڈیشن کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روایتی آئٹمز کے بجائے دیگر برآمدی شعبوں پر بھی توجہ دینا ہوگی تاکہ برآمدات کو فروغ حاصل ہو۔

اسماعیل ستار کا کہنا تھا کہ پنک نمک جی آئی ٹیگ کے لیے 50 کمپنیوں نے درخواست دی ہے جس پر پی ایم ڈی سی کی جانب سے غور کیا جا رہاہے۔پاکستان میں 92 منرلز ہیں مگر سوائے جپسم کے منرلز ٹو کیمیکلز پر کام نہیں ہوا مگر ہم نے اس حوالے سے ریسرچ ورک کا آغاز کردیا ہے اس مقصد کے تحت بلوچستان میں ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کا ارادہ ہے جس کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہمارے ساتھ تعاون کرے۔