قائم مقام افغان وزیر خارجہ 5 مئی سے پاکستان کا دورہ کرینگے، ترجمان دفتر خارجہ

272
terrorism

اسلام آباد: افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ 5 مئی سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  قائم مقام افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت  حاجی نورالدین عزیز  اور افغان وزارت برائے امور خارجہ ، نقل و حمل اور تجارت شامل ہیں۔

دورے کے دوران دوطرفہ اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ  قائم مقام افغان وزیر خارجہ 6 مئی  کو پانچویں چین پاکستان افغانستان  سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں  شریک ہوں گے۔  چینی وزیر خارجہ  کن گینگ  بھی سہ فریقی وزیر خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا دورہ پڑوسی ملک کے ساتھ پاکستان کے ساتھ سیاسی  تعلقات کے عمل کا تسلسل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ، خوشحال ، مستحکم اور منسلک افغانستان کا خواہشمند ہے۔   پاکستان عبوری افغان حکومت کے ساتھ مستقل اور عملی تعلقات کے  عزم کا اعادہ کرتا ہے۔