ممکنہ بارشیں:کراچی ایئرپورٹ پر تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو الرٹ جاری

627

کراچی:میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو الرٹ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا کہ چھوٹے طیاروں کو بھاری وزن کے ساتھ باندھ کر محفوظ جگہ پارک کیا جائے کسی حادثے سے بچنے کے لئے ایئرپورٹس پر کھلے سامان کی مناسب سٹوریج کی جائے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 28 اپریل سے یکم مئی تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہنا تھا کہ 28 اپریل سے یکم مئی تک کراچی میں بارشیں ہوں گی اس دوران کہیں ہلکی، کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔جاری کردہ الرٹ میں مزید کہا گیا ہے سی اے اے کے متعلقہ شعبے کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور بارش کے دوران کیڑے مکوڑوں سے بچنے کے لئے رن وے کے اطراف سپرے بھی کیا جائے۔

مزید کہا کہ پرندوں کی سرگرمیوں میں اضافے کو روکنے کے لئے اضافی برڈ ڈسپرسل ٹیمیں تعینات کی جائیں جب کے ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایت کردی گئی۔