کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں ڈالر سستا

587

کراچی:پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے،کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں ڈالر سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں8 ڈالر کمی کے بعد ڈالر 283 روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے، کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 289 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔