گال ٹیسٹ،سری لنکا نے پہلے روز 4وکٹوں پر 386رنز بنا لئے

311

گال:سری لنکن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 4وکٹوں پر 386رنز بنالئے۔

گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے روز 88اوورز کا کھیل ہوا جن میں لنکن ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 386رنز بنائے، کپتان دیموتھ کرونارتنے نے 179جبکہ کوشل مینڈس نے 140رنز کی اننگز کھیلیں۔

سری لنکن ٹیم کے دیگر بیٹرز میں اوپنر نشان نے 29رنز بنائے جبکہ چندیمل 18اور پراباتھ جے سوریا 12رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،آئرش ٹیم کی جانب سے مارک، کرٹس، بین وائٹ اور جارج نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24اپریل سے شروع ہوگا۔