نورجہاں ہتھنی کی حالت بدستور تشویشناک، ڈرپ لگا دی گئی

593
نورجہاں ہتھنی کی حالت بدستور تشویشناک، ڈرپ لگا دی گئی

 کراچی: چڑیا گھر کی بیمار ہتھی نورجہاں کی حالت بدستور تشویشناک ہے اسے ڈرپ لگا دی گئی ہے اور زو انتظامیہ نے بین الاقوامی این جی او سے رابطہ کیا ہے۔

مذید پڑھیں: ہتھنی نورجہاں خشک تالاب میں گر گئی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر کی بیمار ہتھی نورجہاں کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور اس کے علاج اور دیکھ بھال سے متعلق زو انتظامیہ نے بین الاقوامی این جی او سے رابطہ کر لیا ہے۔

چڑیا گھر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز گزشتہ رات سے نورجہاں کو مختلف ادویات دے رہے ہیں۔ ہتھنی کو ملٹی وٹامن کی ڈرپس لگائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نورجہاں گزشتہ کئی ہفتے سے بیمار ہے۔ گزشتہ روز بھی وہ اپنے جنگلے میں قائم تالاب میں بیٹھ گئی تھی جس کو کرین کے ذریعے تالاب سے نکالا گیا تھا۔ طبی ماہرین کا کہنا ے کہ ہتھنی سے زیادہ دیر بیٹھا نہیں جا رہا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے ہتھنی کی حالت تشویشناک ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھنی کی پاؤں کی سوجن کو کم کرنے کیلیے دوائیاں دی جا رہی تھیں۔

نورجہاں کو موومنٹ زیادہ ہونے پر اکیلے چھوڑا۔ ہم نے مختلف جگہوں پر کھانے کی چیزیں رکھیں۔ ڈاکٹر عامر نے بھی بتایا کہ وہ خود چل کر تالاب میں گئی۔

ڈائریکٹر کراچی زو نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ مکمل صحت کے ساتھ صحیح ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کل صبح سے ہمارے ساتھ رابطے میں ہے۔