ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی، روپیہ تگڑا ہونے لگا

400
Business Week

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بتدریج تگڑا ہونے لگا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریورس گئیر میں رہا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 2.29 روپے کی کمی سے 284.33 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم دورانیے کے وسط میں ڈیمانڈ کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1.72 روپے کی کمی سے 284.90 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

 اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے کی کمی سے 292 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے قبل ازیں معاہدے کے لیے دوست ممالک سے 6 تا 7 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت کی شرط عائد کی تھی جس میں اب نرمی کردی گئی ہے اور اب 3 ارب ڈالر کی تحریری مالیاتی ضمانت پر بھی قرض پروگرام کی بحالی کا عندیہ دیا گیا ہے جس سے قرض پروگرام بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔