کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی صحت میں بہتری

427

کراچی: چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی صحت میں بہتری آنے لگی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہتھنی نور جہاں کے اندرونی اعضا کی سوجن کم ہورہی ہے، ہتھنی کا مساج کیا جا رہا ہے اور اسے دوائیں بھی دی جا رہی ہیں، نور جہاں کے آرام کے لیے بالو مٹی کے ڈھیر بھی لگائے گئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کی دی گئی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، ہتھنی کے علاج کے لیے بہترین ڈاکٹروں سے رابطہ کیاگیا ہے۔