پاکستان اسپورٹس بورڈ: مختلف کھیلوں کی فیسوں میں اضافے کی تجاویز

487

پشاور: پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سینٹر نے سال 2023 کے لیے مختلف کھیلوں کی فیسوں میں اضافے کی تجاویز دی ہیں اورپروپوز فیسیں بھی متعین کردی گئی ہیں۔

نئی تجویز کردہ فیسوں کے مطابق بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں سے قبل ازیں ایک ہزار روپے چارجز اور ماہانہ پانچ سو روپے وصول کیے جاتے تھے جبکہ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں سے پندرہ ہزار روپے رجسٹریشن اور تین ہزار ماہانہ فیس وصول کی جائے ۔ اسی طرح سکواش کی رجسٹریشن بھی ایک ہزار اور ماہانہ پانچ سو روپے ہیں جس میں بھی پندرہ ہزار رجسٹریشن اور تین ہزار ماہانہ فیس کرنے کی تجویز دی گئی ہیں۔

ٹیبل ٹینس کی رجسٹریشن فیس دی گئی ہیں جو کہ مستقبل میں دس ہزار روپے اور تین ہزار روپے ماہانہ فیس وصولی کیلئے تجویز کی گئی ہیں..اسی طرح پی ایس بی نے کھیلوں کی سہولیات کیلئے جگہ دینے کی فیسوں میں بھی اضافے کی تجویز دی ہیں جو کہ دس ہزار روپے روزانہ سے لیکر بجلی کی استعمال کی رقم بھی شامل ہیں جبکہ جو ان کیساتھ الحاق نہیں رکھتے ان سے بیس ہزار روزانہ کی بنیاد پر چارج کئے جائیں گے۔

کھیلوں کے علاوہ دوسرے سرگرمیوں کیلئے پچاس ہزار روپے کی تجویز زیر غور ہے ہاسٹل میں کمرہ ایک ہزار سے ڈھائی ہزار روپے جبکہ کھیلوں سے تعلق نہ رکھنے والوں کیلئے تین سے چار ہزار روپے تک لینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔