پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر نئی حکمت عملی طے کرلی

197
Tender

لاہور: پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر نئی حکمت عملی طے کرلی۔ 

رپورٹ کے مطابق حکومت کے پاس اگلے سیزن تک 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے، کسانوں کے پاس جو گندم ہے، بارشوں کی وجہ سے اس میں نمی ہے، نمی والی گندم حکومت کے لیے اسٹور کرنا ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق کسانوں کو فی من سبسڈی دینے کے فیصلے پر غور شروع کردیا، حکومتی پالیسی پر پورا ا ترنیوالے کسانوں کو400 سے600 روپے فی من سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق حکومت نے بین الصوبائی نقل و حمل سے بھی پابندی اٹھالی ہے جس سے متعلق باقاعدہ اعلان جلد ہوگا۔