پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ،مبینہ9 دہشت گرد گرفتار

577
terrorists killed

لاہور: کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی)نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے مبینہ 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مبینہ 9 دہشتگردوں نذیر ، فہد ، ارشد ، عثمان ، شیر محمد ، طاہر ، وزیر اور عبدالرشید کو گرفتار کرلیا گیا۔کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ان دہشتگردوں کو گوجرانوالہ ، راولپنڈی اورسرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے۔

حکام کے مطابق  رواں ہفتے پنجاب کے مختلف علاقوں میں 340 کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 41مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔