انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہوگیا

339

کراچی:انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق 13پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر283.79روپے پر جا پہنچی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر55پیسے مہنگا ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 283.70روپے سے بڑھ کر284.25روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر286.50روپے پر بدستور برقرا ر رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 311روپے سے گھٹ کر310.50روپے ہو گئی جبکہ1.30روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 352روپے سے بڑھ کر353.30روپے پر جا پہنچی ۔