بھارت میں ہولی مسلم خواتین کیلئے بھیانک خواب بن گئی

595
بھارت میں ہولی مسلم خواتین کیلئے بھیانک خواب بن گئی

نئی دہلی:بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ہولی کا تہوار مسلمان خواتین کیلئے بھیانک خواب بنا دیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان خواتین کو حراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

مذید پڑھیں: بھارت غیر ملکی سیاحوں کیلئے انتہائی خطرناک ملک بن گیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم راہ چلتی برقعہ پوش مسلمان خواتین پر زبردستی رنگ پھینک کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو پہلے تو حراساں کیا جاتا ہے بعد ازاں ان پر بھی زبردستی رنگ ڈال دیا جاتا ہے جس کے بعد رکشہ ڈرائیور فوری طور پر اپنا رکشہ وہاں سے نکال لیتا ہے۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پولیس کی موجودگی میں ہندوانتہاپسندوں کا ہجوم اپنے گھر کی بالکنی میں موجود دو مسلمان خواتین پر پتھرا کر تارہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  وہاں موجود پولیس اہلکار انتہاپسندوں کو روکنے اور مسلمان خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے کھڑے ہوئے ہیں۔