فرانس اور برطانیہ  بریگزٹ کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے پر متفق

516
فرانس اور برطانیہ  بریگزٹ کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے پر متفق

پیرس:   فرانس اور برطانیہ نے بریگزٹ کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے پر اتفاق کرلیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے پریس میں مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ایمانوئل میکرون نے اس موقع پرکہا کہ تارکین وطن سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے ساتھ مالیاتی فریم ورک پر اتفاق ہوا ہے۔ بہتر نگرانی کے ذریعے برطانیہ پر تارکین وطن کا دباو کم کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم  کا کہناتھا کہ برطانیہ تین سال میں فرانس کو 480 ملین پانڈ فراہم کرے گا، فرانس انگلش چینل سے چھوٹی کشتیوں کی آمد کو روکنے میں مدد کرے گا ۔