انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ

477

کراچی: ملک میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر  3 روپے 18 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا  اور  جمعرات کو ڈالر کی انٹربینک میں اختتامی قیمت 282 روپے 30 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھا 284 روپے 50 پیسے ہے،  انٹربینک اور اوپن مارکیٹ تبادلہ کا فرق 2 روپے 20 پیسے ہے۔