کشمیر میں بھارت کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مشاہد حسین

454

اسلام آباد:سینٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیرمین سینٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی زمین کو غیر کشمیریوں کو فروخت کررہا ہے، یہ کاروائیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

سینیٹر مشاہد حسین نے کہاکہ  بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ غیر کشمیریوں کو علاقے میں آباد کرنے کیلئے تقریبا 45لاکھ ڈومیسائل جاری کرچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  عالمی برادری کشمیر کے بارے میںسلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکرانے میں اپنا کردار ادا کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جرائم پراس کا محاسبہ کرے، پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورپاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔