چاروں انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت نہیں  رکھتے، الیکشن کمیشن

540

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت چاروں انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت نہیں  رکھتے۔

انتخابی نشان سے متعلق کیس کی سماعت پر ن لیگ کے درخواست گزار نے کہاکہ ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت چاروں انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ چاروں انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت نہیں  رکھتے ہیں۔

درخواست گزار نے کہاکہ ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہو تا ہے ، لہذا یہ چاروں نشان، انتخابی نشانات کی فہرست سے نکالے جائیں۔

 تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ن لیگ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ چاروں انتخابی نشانات فہرست سے نہیں نکالے جا رہے، مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانات پر اعتراضات جائز نہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں۔