جہیز میں پرانا فرنیچر ملنے پر دولہا نے شادی سے انکار کر دیا

719

جب کہ ہندوستان ڈیجیٹل دور کی طرف گامزن ہے، ملک ابھی بھی کچھ رجعت پسند رسوم و رواج سے دوچار ہے، بنیادی طور پر جہیز۔ واقعات کے ایک چونکا دینے والے موڑ میں، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک دولہے نے اپنی شادی کے لیے آنے سے انکار کر دیا جب اسے معلوم ہوا کہ دلہن کے گھر والوں نے اسے پرانا فرنیچر دیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا  بس ڈرائیور ہے اور  اتوار کو اس کی شادی ہونے والی تھی تاہم جہیز میں پرانا فرنیچر ملنے کی خبر سن کر  اس نے دلہن کے گھر جانے سے منع کرتے ہوئے شادی سے انکار کر دیا۔

اس کے بعد دلہن کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی،آئی پی سی کی متعلقہ دفعات اور جہیز امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دلہن کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں شادی سے انکار کی وجہ پوچھنے  دلہے کے  گھر گیا تو لڑکے کے والد نے  میرے ساتھ کافی بدتمیزی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دلہے والوں نے جہیز میں جو سامان مانگا تھا  میں غربت کی وجہ سے وہ مکمل طور پر انہیں نہیں دے سکا جبکہ دیا گیا فرنیچر بھی پرانا تھا جس وجہ سے لڑکے والوں نے شادی سے انکار کردیا۔