اسلام آباد میں جرائم بڑھ گئے، ایک ماہ میں 20 قتل

417
اسلام آباد میں جرائم بڑھ گئے، ایک ماہ میں 20 قتل

اسلام آ باد میں جرائم کی شرح بڑھ گئی، رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے کے بعد 20افراد کو قتل کر دئیے گئے۔

مزید پڑھیں: جرائم کی روک تھام کیلیے پولیس کی اسمارٹ کار کراچی کی سڑکوں پر آگئی

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں اقدام قتل کے 15 واقعات میں 25 افراد زخمی ہوئے، اسلام آباد میں جنوری میں خواتین سے زیادتی اوراغوا برائے تاوان کے 75 واقعات ہوئے۔

اسلام آباد میں جنوری میں اغوا برائے تاوان کی 2 وارداتیں ہوئیں، جنوری میں اسلام آباد میں 90 گاڑیاں اور 325 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔

رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں ڈکیتی کے 195 واقعات ہوئے۔ کرائم ڈیٹا کے مطابق اسلام آباد میں جنوری میں اسنیچنگ کے 90 واقعات پیش آئے، رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں چوری اور نقب زنی کے 220 واقعات رپورٹ ہوئے۔