خانیوال، مسافر وین اور ٹرک میں ٹکر، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق،12 زخمی

231

 خانیوال میں ایم فور موٹر وے پر مسافر وین اور ٹرک میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں ایم فور موٹروے پر شام کوٹ انٹر چینج کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر وین حافظ آباد سے علی پور جا رہی تھی کہ اچانک حادثہ پیش آگیا، جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

 دوسری جانب کراچی میں سپرہائی وے نوری آبادی کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق شخص کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔