آٹے کے بعد مرغی گوشت کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ

525

کوئٹہ: مہنگائی میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے شہر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی گوشت کی قیمتوں میں بھی مزید فی کلو 30 روپے اضافے کے ساتھ فی کلو 650 روپے تک جاپہنچی۔

 مرغی گوشت کی قیمتوں میں مسلسل ایک ماہ سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مرغی گوشت فی کلو 400 روپے سے بڑھ کر فی کلو 659 روپے تک جاپہنچا مرغی گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے افراد سمیت دکاندار پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے بعد خریداری میں بھی ریکارڈ کمی ہوئی ہے جس سے کاروبار نہ ہونے کے برابرہے مرغی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ مرغی کے گوشت قیمتوں میں اضافہ مرغی فیڈ سمیت دیگر اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ہیں۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت مرغی گوشت کے ریٹ میں کمی کی جائے تاکہ کاروبار میں اضافہ ہوسکے۔