جماعت اسلامی ظلم وجبر کے خلاف وحق دو تحریک کیساتھ ہے، عبدالحق ہاشمی

449

لاہور:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی ہر جگہ ظلم وجبر کے خلاف اورمظلوم وحق دو تحریک کیساتھ ہے مقدمات ،تشدد،گرفتاری پرامن مخلصانہ جدوجہد کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت نے تشددکار استہ اختیار کرکے آئین کی خلاف ورزی کی، اب بھی حکومت بے بنیاد پروپیگنڈہ وغلط بیانی کرکے حالات کو خراب کرنا چا ہتی ہے حق دوتحریک گوادر کے عوام کی پرامن جمہوری عوامی تحریک ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  عوام وجماعت اسلامی کی بدولت حق دوتحریک کامیابی حاصل کریگی ٹرالر زمافیاز،بھتہ وغنڈہ ٹیکس ،منشیات ،شراب سے نجات اور قانونی طریقے سے سرحدوں وساحل پرکاروبارکرنا جرم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھاری سودی قرضے ،بدعنوانی بدامنی حکمرانوں کی لوٹ مار بے حسی کی وجہ سے عوام بدحال وپریشان ہیں، حکمرانوں واداروں کے اقدامات سے لگتاہے کہ وہ کسی منصوبے کے تحت حالات خراب کرناچاہتے ہیں بلوچستان میں پرامن لوگوں کے خلاف طاقت وآپریشن کا حربہ استعمال کرنا دانشمندی نہیں ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ  آدھی رات گوادر دھرنے شرکاء پر حملہ کرکے تشددکا راستہ اپنا کر حکومت ،انتظامیہ اور سیکورٹی فورسزنے گواد رکے حالات خراب ہیں گوادر میں حکومتی ہٹ دھرمی ،تشدد،کرفیوجیسے حالات کی وجہ سے عوام گھروں میں محصورہوگئے ہیں۔