گوادر کی حق دو تحریک کے مطالبات تسلیم کر کے حالات ٹھیک کیے جائیں، لیاقت بلوچ

385

کوئٹہ:نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان مجلس قائمہ سیاسی قومی امورکے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام وحق دو تحریک کے جائز تسلیم شدہ مطالبات مان کر گرفتار قائدین وکارکنان کو رہا ،مقدمات ختم ،گوادر کے حالات کو ٹھیک کیا جائے گواد ردھرنے میں اگر مذاکرات کی راہ اپنائی جاتی تو حالات آپریشن ،تشدد،گرفتاری ،مقدمات ونفرت اور تعصب تک نہیں پہنچتے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حق دوتحریک پرامن جمہوری قانونی طریقے سے جائزعوامی اجتماعی مسائل کا حل چاہتی ہے، عوام کی فلاح وبہبود ،ترقی وخوشحالی کیلئے قید وبند کی قربانی دیکر حق دوتحریک کے قائدین وکارکنان نے تاریخ رقم کی ۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ وحق دوتحریک ،سی پیک ،چائنا کے خلاف نہیں ہے، وہ مسائل حل ،جائزحقوق چاہتے ہوئے ترقی چاہتے ہیں، جماعت اسلامی مذاکرات کے ذریعے حالات ٹھیک کرکے گرفتار رہنماؤں کو رہا کروانے ،مقدمات ختم اور تسلیم شدہ مطالبات منوانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

 لیاقت بلوچ نے کہاکہ باالآکر سب کو بامقصد مذاکرات سے ہی مسائل حل کرنے ہوں گے گوادر میں ٹرالر مافیاز نے ماہی گیروں کے کاروبار کو تباہ سمندری حیات کی نسل کشی کی ہے ساحل اور بارڈر پر کاروباروتجارت میں رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں جگہ جگہ غیر ضروری چیک پوسٹیں اور ان چیک پوسٹوں پرمعصوم عوام کی تذلیل ناقابل برداشت ہیں ۔بدعنوانی وبدامنی ،شراب ورشوت اور بھتہ خوری کا کاتمہ روزگار،تعلیم وعلاج کی سہولیات گوادروبلوچستان کاحق ہے یہ مطالبات قانونی ،آئینی ہیں ان میں کونسے مطالبات ہیں جو غلط ناجائز ہیں بدقسمتی سے حکمران عوام سے مخلص نہیں جس کی وجہ سے عوام پریشان ،بدحال اورمسائل ومشکلات کا شکار ہیں۔