اہل بلوچستان حکمرانوں سے خیرات نہیں اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، عبد الحق ہاشمی

367

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ اہل بلوچستان حکمرانوں سے خیرات نہیں اپنے حقوق مانگ رہے ہیں اہل بلوچستان کو بجلی ، پینے کا صاف پانی ،معیاری تعلیم ، روزگار ، علاج اور ٹرانسپورٹ کی سہولت میسرنہیں نااہلی اور بدعنوانی کرنے والے مسائل حل نہیں کر سکتے۔

مولانا عبدا لحق ہاشمی نے کہاکہ  گوادر والوں کو اس لیے قید وبند اور پریشانی وپریشانی کیطرف دھکیل دیا گیا ہے کہ وہ جائز قانونی حقوق اورٹرالر مافیاز،سیکورٹی وحکومتی اہلکاروں کو بھتہ وغنڈہ ٹیکس دینے سے انکارکر رہے ہیں ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکمران ،سیکورٹی فورسزگوادروبلوچستان کے عوام پر مزید ظلم وجبر نہ کریں،  پاکستان کو گزشتہ کئی دہائیوں سے حکمرانی کرنے والے بدعنوان حکمرانوں نے دیوالیہ تک پہنچادیاہے۔

انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندے ونااہل حکمران ووٹ لیکر اپنے معصوم وپریشان عوام کو بھول جاتے ہیں عوام تقدیر بدلنے مسائل کے حل اور بدعنوانی ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی بدعنوانی،موروثیت فرقہ واریت ،تشدد جبر کے خلاف ،عوام کے حقوق کے حصول مسائل کے حل اور اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔

 مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا کہ کوئٹہ وبلوچستان کے عوام کو گھمبیر مسائل کے دلدل میں پھنسا نے والے نااہل حکمران ہیں بلوچستان کے عوام کو ساحل وبارڈرپر قانونی کاروبار کا حق نہیں جب تک سیکورٹی فورسز،بھتہ خوروں کو بھتہ نہ دیں غنڈہ ٹیکس نہ دیں ۔ حکومت ، پولیس ،سیکورٹی فورسزاور متعلقہ ادارے اگر عوام کی جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتے ،تحفظ دینے کے بجائے معصوم عوام پر تشددکرکے مقدمات بنائے جاتے ہیں تھانہ میں بند کیا جاتا ہے تو عوام کے پاس کیا راستہ بچ جاتاہے حکمران اس کا بھی بتادیں۔