محمد حسین محنتی کا جمعیت کے یوم تاسیس پرپیغام

468

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ جمعیت روشن مستقبل کی نوید ہے،جس نے طلبہ کے اندردینی وتعلیمی شعوربڑھایا اوران کوتعلیم وتربیت کے ذریعے اصل مقصدزندگی سے آگاہ،آگے بڑھنے اورجینے کا طریقہ سکھایا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے76ویں یوم تاسیس پر پیغام دیتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے طول و عرض میں جمعیت کے تربیت یافتہ افراد تعلیمی اداروں سے لیکر تجارت،میڈیا،پاک فوج اورپارلیمنٹ تک میں ملک وقوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

 محمدحسین محنتی کامزیدکہنا تھاکہ جمعیت ملک کی سب سے بڑی ومنظم طلبہ تنظیم ہے جکہ پاکستان بننے کے فوری بعد 23دسمبر1947کوقائم ہوئی اوراب اس کا 76واں یوم تاسیس منایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمعیت نے تعلیمی اداروں میں تعلیمی ماحول،غیرنصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلباء میں تقریری وتحری صلاحیتوں کی نشونما اورملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جمعیت ایک انقلابی طلبہ تنظیم ہے جس نے پورے ملک میں باطل قوتوں کا مقابلہ کیا ہے سوشل ازم،کمیونزم ،اشتراکیت،سرمایہ داری جاگیرداری وڈیرا شاہی کاڈٹ کرمقابلہ کیا ہے اس نے کوشش کی کہ ملک میں اسلامی نظام اوراسلامی تعلیمی نظام قائم اورملک کی تعمیروترقی ہو۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ وطن عزیز آج معاشی سیاسی و اخلاقی طور جن حالات سے دوچار ہے آج ضرورت اس بات کی ہے جمعیت کے نوجوان آگے بڑھیں اورملک کو صحیح سمت پرچلانے و اسلامی خوشحال پاکستان کے لیے اپناکردار ادا کریں۔