روس اوریوکرین کے درمیان گیس پائپ لائن میں دھماکا،3 افراد ہلاک

2885
Explosion

ماسکو:روس کے وسطی علاقے میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں اوریورپ کو محدود مقدارمیں جانے والی روسی گیس کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔

مقامی حکام نے ٹیلی گرام ایپ پربتایا کہ روس کے آرکٹک سے یوکرین کے راستے یورپ تک گیس لے جانے والی اورین گوئی،پومری،اوژوروڈ پائپ لائن کے ایک حصے میں گیس کا بہا دوپہرایک بج کر 50 منٹ 1050 (جی ایم ٹی) تک روک دیا گیا تھا۔

جمہوریہ چوواشیا کے گورنراولیگ نیکولائیف نے بتایا کہ اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ وہ دھماکے کے وقت سروس کا کام کررہے تھے جبکہ ایک اورڈرائیور صدمے کی حالت میں تھا۔انھوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ پائپ لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل کب دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، اور حکام اس پرکام کررہے ہیں۔چوواشیا کی علاقائی ہنگامی صورت حال کی وزارت نے بتایاکہ وولگا شہرقازان سے قریبا 150کلومیٹر مغرب میں کالینینو گاں کے قریب بحالی کے کام کے دوران میں پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والیگیس کے شعلے کو بجھادیا گیا ہے۔1980 کی دہائی میں بچھائی گئی یہ پائپ لائن سڈزا میٹرنگ پوائنٹ کے ذریعے یوکرین میں داخل ہوتی ہے اور یہ اس وقت روسی گیس کے یورپ تک پہنچنے کا مرکزی راستہ ہے۔اس سال یورپ میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس کی بڑی وجہ تو یوکرین میں روس کی جنگ ہے۔اس کے علاوہ روس نے جرمنی میں اپنی گیس پائپ لائن ذریعے برآمدات میں کمی کی ہے، یورپی صارفین کوروسی گیس بھیجنے کے لیے یوکرین کے راستے صرف پائپ لائنوں کو چھوڑ دیا ہے۔روس کی سرکاری گیس کمپنی گیزپروم کے صدر دفتر اور اس کی مقامی شاخ نے فوری طور پرواقعہ پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔