فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف کانٹے دار مقابلہ ہوگا ، فرنچ کوچ

391
 فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف کانٹے دار مقابلہ ہوگا ، فرنچ کوچ

دوحا:فٹ بال کی دفاعی چیمپئن فرانس ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے کہا ہے کہ فائنل میں دو بار کی سابق عالمی چیمپئن ارجنٹائن کے لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔

اپنے ایک بیان میں ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے کہا کہ ارجنٹائن کی ٹیم کا شمار دنیائے فٹ بال کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف کانٹے دار مقابلہ ہوگا جس کے لئے ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے لیونل میسی کا بھرپور مقابلہ کریں گے جو کہ اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔54سالہ فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مراکش کو شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میگا ایونٹ فائنل میں پہنچنے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں اور اب تمام تر توجہ ٹائٹل کےکامیاب دفاع پر مرکوز ہے۔

فرانس ٹیم کے کوچ نے کہا کہ میری ٹیم ارجنٹائن ٹیم کے کپتان اور کی کھلاڑی جو بہت ہی شاندار فارم میں ہیں لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی بھر پورکوشش کرے گی۔

ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی لیونل میسی شاندار فارم میں ہے، 4 سال پہلے چیزیں مختلف تھیں جب لیونل میسی سینٹر فارورڈ کے طور پر کھیلتے تھے۔

فرنچ کوچ نے مزید کہا کہ لیونل میسی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے لہذا ہم میسی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں گے جس کے لئے ہم نے حکمت عملی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں پہنچنا بہت ہی زبردست ہے تاہم سیمی فائنل میں جیت آسان نہیں تھی۔