فیفا ورلڈکپ،فرانس کے مباپے اورمراکش کے حکیمی کے درمیان شرٹس کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

312
فیفا ورلڈکپ،فرانس کے مباپے اورمراکش کے حکیمی کے درمیان شرٹس کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

 دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

فرانس نیسیمی فائنل میں مراکش کو دو صفر سے شکست دی ، فرانس کی جانب سے پہلا گول تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں کیا ، دوسرا گول رینڈل کولوموآنی نے 79 ویں منٹ میں کیا۔

مراکش نے آخری چند منٹوں میں تابڑ توڑ حملے کیے مگر ناکام رہے اور میچ دوصفر سے فرانس کی جیت پر ختم ہوا۔

میچ کے بعد فرانس کے اسٹار فٹبالر مباپے اور مراکش کے کھلاڑی حکیمی کے درمیان شرٹس کا تبادلہ ہوا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا کہ میچ کے بعد مباپے نے حکیمی کو گلے لگایا اور پھر دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شرٹس ایک دوسرے کو دیں۔

بعدازاں مباپے نے حکیمی کی شرٹ پہن لی جبکہ حکیمی مباپے کی شرٹ پہنے ہوئے دیکھے گئے۔ یاد رہے کہ دونوں کھلاڑی کافی اچھے دوست اور فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی)کی جانب سے کھیلتے ہیں۔