انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا سیلاب زدگان کیلئے عطیہ کا اعلان

310
LEEDS, ENGLAND - MAY 19: Ben Stokes of England during the 5th One Day International between England and Pakistan at Headingley on May 19, 2019 in Leeds, England. (Photo by Alex Davidson/Getty Images)

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مصیبت زدہ انسانیت کے لئے ہمدردی تمام خوبیوں میں سب سے بڑی خوبی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلش کپتان بین سٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کا اعلان انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ سیریز میں اپنی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ تاریخی سیریز کے لیے پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں، 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کے لیے سب پر جوش ہیں۔

 پاکستان میں سیلاب سے بہت لوگ متاثر ہیں۔بین اسٹوکس کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اب ہماری باری کے ہم لوگوں کے لیے کچھ کریں، امید ہے بے سہارا لوگوں کے کام آ سکوں گا۔