ملک بھر میں کورونا کے مزید 17 کیسز رپورٹ، 42 مریضوں کی حالت نازک

394

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،جبکہ 42 مریضوں کی حالت نازک تشویشناک ہے، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 435 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.31 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔