کراچی میں 6 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا فیصلہ

436
illegal

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں 6 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو ہر صورت مسمار کیا جائے گا اور شہر میں کسی بھی صورت غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگومیں ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ وزیربلد یات ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدا یت پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جو شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دن رات کار رو ائی میں مصروف ہے اور تعطیل والے دن بھی انہدامی کا روائی کرتی ہے۔

اسحاق کھوڑو کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فیڈرل بی ایر یا، ناظم آبا د، لیاری، محمود آباد ، لیاقت آباد، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، جمشید روڈ ، طارق روڈ ، بہادر آباد، گلشن اقبال ، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیر ات کے خلاف بھر پور کارروائی کی گئی ہے اور آئندہ بھی مختلف علاقوں میں بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو غیرقانونی تعمیر ات کے خلاف کا رو ائی کی رپورٹ دی جاتی ہے، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈیمولیشن ریحان خان کو خصوصی طور پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کا ررو ائی کی ہدا یت بھی دی گئی ہے۔