چترال:لکڑی اسمگل کرنے کے الزام میں 6 گرفتار گدھے عدالت پیش کرنے کا حکم

545

چترال: چترال کی ضلعی انتظامیہ نے لکڑی اسمگل کرنے کے الزام میں 6گدھے تحویل میں لے لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق داروش اسسٹنٹ کمشنر علاقے میں ٹمبر اسمگلروں کے خلاف ایک آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں یہ گدھے پکڑے گئے ہیں جن پر لکڑی لدی ہوئی تھی۔

یہ گدھے مالکان کے بغیر اکیلے جا رہے تھے۔ ان گدھوں کو سدھایا گیا تھا۔ اسمگلر جنگل سے لکڑی کاٹ کر ان پر لاد دیتے تھے اور گدھے خود بخود اس لکڑی کو منزل پر پہنچا دیتے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر داروش نے محکمہ جنگلات کے افسران کو حکم دیا ہے کہ ان گدھوں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔