ٹی 20 ورلڈ کپ: شاہین اور فخر 15 اکتوبر کو ٹیم کا حصہ بن جائیں گے

338

لندن: انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں انجرڈ ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بلے باز فخرزمان کی شرکت کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان آئی سی سی ٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پندرہ اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

عمر رشید بدھ کو لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ عمر رشید شاہین آفریدی اور فخر زمان کے لندن میں جاری ری ہیپ پروگرام میں اُن کی مدد کریں گے اور پھر تینوں پندرہ اکتوبر کو قومی اسکواڈ کو برسین میں جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور بلے باز فخر زمان انجرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ اپنے علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے اور وہاں پر اپنا ری ہیب مکمل کررہے ہیں۔