سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا آپریشن تیز ی سے جاری

363
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا آپریشن تیز ی سے جاری

کراچی:سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا آپریشن تیز رفتاری سے جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہالا، مٹیاری، تلہار، ماچھی، بولانی، لاشاری، ناروا، سیہون شریف، گھارو، جاتی، کوڈاریو، حاجی پور، چوہڑ جمالی، میرپور خاص، سائیں داد، بلو، جھل مگسی، حاجی پور، بستی شیر محمد، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، بستی جاگیر گبول، فاضل پور اور اللہ ورائیو جمالی کے ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیک، 3100 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 1100 پانی کی بوتلوں سمیت دیگر اشیا ضروریہ پر مبنی امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

شمالی زون میں بھی پی اے ایف کے بیسز خیبر پختونخوا میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد ملک و قوم کی پکار پر لبیک کہنے کے لیے ہمہ تن تیار ہیں۔

پی اے ایف کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مقامی لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ فیلڈ ہسپتالوں میں تعینات پی اے ایف کی میڈیکل ٹیموں نے 721 مریضوں کو مفت طبی امداد بھی فراہم کی۔