دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای اوز میں ایلون مسک ایک بار پھر نمبر ون

356

 واشنگٹن: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای او بن گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی بڑی کمپنیوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے افراد کی فہرست برائے 2021ء جاری کردی گئی جس میں ایلون مسک سرفہرست ہیں۔ واضح رہے کہ وہ 2018ء سے اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی تنخواہ اتنی زیادہ ہے کہ  ان کے بعد فہرست میں شامل باقی 13 سی ای اوز مل کر بھی صرف ایلون مسک کی کمائی کا آدھا حصّہ ہی کما سکتے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق ایلون مسک کی تنخواہ میں اسٹاک کا منافع بھی شامل ہے اس طرح سالانہ 10 ارب ڈالر تک بنتے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر ریوین آٹوموٹیو کے سی ای او رابرٹ سکیرینج ہیں جنہوں نے گزشتہ سال 2.3 ارب ڈالرز تنخواہ وصول کی۔تیسرے نمبر پر ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 2021ء میں 853 ملین ڈالرز اور چوتھے نمبر پر لوسیڈ موٹرز کے سی ای او پیٹر راولنسن کی سالانہ تنخواہ 575 ملین ڈالرز ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ تنخواہ وصول کرنے والے تقریباً تمام ہی سی ای اوز کا تعلق انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کمپنیوں سے ہے۔