ہمارے کارکنان کو بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے، مصطفی کمال

400

کراچی: پاک سرزمین پارٹی( پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان کو بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کہہ رہی ہے ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ایم کیو ایم کے افراد پریذائیڈنگ افسران بنا دیئے گئے ہیں، پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی فرمائش پر یہ کام سرانجام دیا لیکن ایم کیو ایم کا ہنی مون نومبر تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کی کوشش میں ہمارے ہاتھ پیر باندھ دیئے گئے، سندھ حکومت اور ایم کیو ایم پریشان ہیں۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ الیکشن مہم میں متحرک کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں، الیکشن سے دور رکھنے کے لیے اپنے سارے حربے استعمال کر لئے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ اورنگی ٹائون میں ہمارے وائس چیئرمین کو اغوا کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کی پولیس نے ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان کو بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے۔