کیف ،روسی افواج کی گولہ باری سے7افراد ہلاک، یوکرین کا بدلہ لینے کا اعلان

290

کیف: یوکرین نے فرنٹ لائن پر جوہری پلانٹ کے قریب ہنگامی مشقیں کی ہیں،

عالمی میڈیا  کے مطابق یوکرین کے حکام نے  دو روز قبل  روس کے زیر قبضہ زپورئیژا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر بار بار گولہ باری کے بعد پلانٹ کے قریب تباہی سے نمٹنے کی مشقیں کیں، یہ مشقیں یورپ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں،یوکرینی حکام نے زپورئیژا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ایمرجنسی ڈرل کا مقصد تابکاری کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنا قرار دیا ہے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے  کہ زپورئیژا پاور پلانٹ کے ارد گرد غیر فوجی زون قائم کیا جائے، اس سلسلے میں وہ  یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور ترک صدر طیب اردوان سے بھی بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے۔

روس کی یوکرین کے شہر خارکیف کے ایک رہائشی ضلع پر گولہ باری کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 16زخمی ہو گئے ہیں، گولہ باری سے رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بغیر کسی جواز کے عام شہریوں پر ایک مکروہ اور مذموم حملہ ہے، جو روسی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے۔