کراچی میں ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، 35 کیسز رپورٹ

279

کراچی:شہر قائد میں ڈینگی وائرس نے ایک بار پھر حملے شروع کردیئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں ضلع شرقی سے 14 اور ضلع وسطی 11 کیسز شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ  ضلع جنوبی 5 ، ضلع ملیر  2 ،  ضلع کیماڑی میں بھی 2 جبکہ ضلع غربی میں 1 کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں ماہ اگست میں کراچی میں 342 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں 1608 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے کہاکہ حیدرآباد سمیت سندھ میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔