گاڑی سمیت اغوا کی وارداتیں، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

333

لاہور: شہریوں کو گاڑی سمیت اغوا کرنے کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزم نے گینگ کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاہور میں شہریوں کو گاڑی سمیت اغوا کرنے میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس نے دوران تفتیش بتایا کہ گروپ کا تعلق راولپنڈی میں مارے جانے والے بلال ثابت گینگ سے ہے۔ 6 رکنی گروہ بلال ثابت کی ہلاکت کے ردعمل میں وارداتیں کررہا ہے۔ملزم عبداللہ کو بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ گروہ نے صرف لاہور میں 70 وارداتیں کی ہیں اور متعدد بار ایک ہی طریقہ واردات اختیار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیےکارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان نے ڈیفنس میں خاتون کو گاڑی سمیت اغوا کیاتھا جب کہ ایک دوسری واردات میں مسلم ٹاؤن سے ایلیٹ فورس کے اہلکار سے گاڑی چھینی تھی۔