دنیا بھر میں کورونا  کیسز کی تعداد 56 کروڑ 51 لاکھ سے متجاوز

267
corona cases

بیجنگ: دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 56 کروڑ51 لاکھ 73 ہزار 341 ہوگئی ہے۔

جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 20 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 56 کروڑ51 لاکھ 73 ہزار 341 ہوگئی۔امریکہ 8 کروڑ 98 لاکھ 30 ہزار 640 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ37 لاکھ 83 ہزار62 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار 814 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 75 ہزار449 ، جرمنی میں 2 کروڑ 99 لاکھ 94 ہزار 679، برطانیہ میں 2 کروڑ 32 لاکھ 82 ہزار 749 اور اٹلی میں 2 کروڑ 2 لاکھ 99 ہزار 13 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی کوریا میں 1 کروڑ 89 لاکھ 37 ہزار 971 اور روس میں 1 کروڑ 82 لاکھ 29 ہزار 239 مصدقہ کیسز ہیں۔