دنیا بھرمیں کرونا مصدقہ کیسز کی تعداد 56 کروڑ سے متجاوز

220
confirmed cases

بیجنگ: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔جس میں کرونا کیسز کی تعداد 56کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 56 کروڑ36 لاکھ 18 ہزار 335 ہوگئی۔امریکہ 8 کروڑ 96 لاکھ 77 ہزار 127 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ37 لاکھ 67 ہزار534 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 33 لاکھ 39 ہزار 815 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 39 ہزار622 ، جرمنی میں 2 کروڑ 98 لاکھ 53 ہزار 680، برطانیہ میں 2 کروڑ 32 لاکھ 82 ہزار 749 اور اٹلی میں 2 کروڑ 1 لاکھ 77 ہزار 910 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی کوریا میں 1 کروڑ 88 لاکھ 61 ہزار 593 اور روس میں 1 کروڑ 82 لاکھ 25 ہزار 102 مصدقہ کیسز ہیں۔