بلوچستان میں ہیضہ پھیل گیا، خواتین و بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

428
Cholera spread

ژوب / خضدار: بلوچستان کے ضلع ژوب اور خضدار کے تحصیل وڈھ میں ہیضہ کی وباءسے خواتین اورچوں سمیت10افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں، وباءمیں اضافے سے حالات مزید گھمبیر ہونے کا خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ہیضے مریضوں کی تعداد میں اضافہ شہر کے علاوہ مختلف گاوں سے بڑی تعداد میں ہیضہ مریضوں کو لائے جارہے ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر نورالحق کاکڑ کے مطابق 7مریض ہیضہ سے جان بحق ہوئے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جارو اللہ ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ ڈی ایس ایم ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ اور ڈاکٹر قطب الدین کاکڑ نے کہاکہ روزانہ بڑی تعداد میں مریضوں کو لائے جارہےہیں۔

ہسپتال میں ہیضے سے متعلق تمام تر سہولیات فراہم کئے جاتے ہیں پی پی ایچ آئی ڈی ایچ او اور ہسپتال عملہ مل کر خدمات سرانجام دے ہیں متاثرہ مریضوں کے خاندان کو ہیضہ بیکٹیریا کے تدارک والا ٹبلٹ جو پانی میں استعمال کئے جاتے ہے فراہم کررہے ہیں یہ بیماری ہوامیں پھیلنے والی ہے جو احتیاطی تدابیر کے ذریعے اپنے اپ اور خاندان کو بچائے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب وڈھ میں ہیضہ وبا ءشدت سے برقرار ڈانسر وڈھ سے لائے گئے 9 ماہ کا بچہ جان کی بازی ہارگیاوباءسے اب تک خاتون بچوں سمیت تین افراد جان بحق ہوچکے ہیں،ایم ایس ڈاکٹر سیف الرحمن مینگل کے مطابق اس وقت ہسپتال میں 100 سے زائد مریض داخل ہیںڈاکٹر سیف الرحمن مینگل کے مطابق آج وڈھ کے مختلف علاقوں کلی صالح محمد ڈانسر سونارو کلی حاجی پیر محمد کلی عید محمد سے نئے مریض ہسپتال شفٹ کیے گئے ہیں