صحافی عمران ریاض کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

273

لاہور: صحافی عمران ریاض کو غیر ملکی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے دبئی جانے سے روک دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے پرواز سے اتارا گیا۔ ایف آئی اے کو عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پولیس کی جانب سے کی گئی تھی ۔

ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض آج صبح لاہور سے ایمرٹس ائرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو رہے تھے۔  بیرون ملک روانگی کی کوشش میں آف لوڈ کیے جانے سے متعلق اعلیٰ پولیس افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

پرواز سے اتار دیے جانے کے بعد صحافی عمران ریاض ائر پورٹ سے گھر روانہ ہوگئے۔